تازہ ترین

صوبائی دارالحکومت لاہور میں پہلی مرتبہ ٹری کور میں اضافے کے لئے ڈیڑھ کروڑ پودے اور درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ سینیئر صوبائی وزیر نے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کو ٹاسک سونپ دیا ، شہر لاہور میں شجرکاری گرین ماسٹر پلان کے تحت کی جائے گی جبکہ لنگز آف لاہور پراجیکٹ کو بھی گرین ماسٹر پلان کا حصہ بنا لیا گیا۔شہر لاہور میں پہلی بار "گرین ماسٹر پلان" بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لاہور کا ٹری کور بڑھانے کے لئے شارٹ، مڈ اور لانگ ٹرم پلان بنایا گیا ہے ، گرین ماسٹر پلان کے تحت شہر لاہور میں ڈیڑھ کروڑ پودے لگائے جائیں گے، ایک کروڑ پودے پی ایچ اے کی نرسریوں میں پیدا کئے جائیں گے، پچاس لاکھ پودے پی ایچ اے کے ہارٹی کلچر ڈائریکٹر اُگائیں گے۔

Leave A Comment

Advertisement