9مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ملتوی
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 2 نومبر تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے وکلا کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر ضمانتوں پر دلائل مکمل کریں۔
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سماعت 2 نومبر تک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جناح ہاؤس ،عسکری ٹاور سمیت دیگر مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔
Leave A Comment