عارف والہ میں حوا کی ایک بیٹی کو غیرت کے نام پر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عارف والہ کے گاؤں 339 ای بی میں بھائی نے بہن کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا، ملزم بھائی نے ساتھی سے مل کر 25 سالہ رخسانہ کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزم کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتولہ رخسانہ 3 بچوں کی ماں تھی۔

Leave A Comment

Advertisement