سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کیلئے پولنگ جاری
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے۔صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔سپریم کورٹ کے 4 ہزار21 وکلاء نئے صدر، سیکریٹری اور دیگر عہدیداران کا انتخاب کریں گے۔ان انتخابات کے لیے عاصمہ جہانگیر اور حامد خان کے گروپ میں مقابلہ ہے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ کی طرف سے میاں رؤف عطا صدر سپریم کورٹ بار کے امیدوار ہیں۔عاصمہ جہانگیر گروپ سے ملک زاہد سیکریٹری اور تنویر اختر فنانس سیکریٹری کے امیدوار ہیں۔دوسری جانب حامد خان گروپ سے منیر کاکڑ صدر سپریم کورٹ بار کے امیدوار ہیں جبکہ سلمان صدیقی سیکریٹری اور میر اورنگزیب فنانس سیکریٹری کے امیدوار ہیں۔
Leave A Comment