لاہور میں دھان کی فصل کی باقیات جلانے کے واقعات روکنے میں ناکامی پر محکمہ زراعت کے 4 افسروں کو معطل کر دیا گیا۔سیکریٹری زراعت پنجاب نے 5 افسران کو وارننگ دے کر انڈر آبزرویشن رکھنے کا حکم بھی دیا ہے۔سیکریٹری زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ دھان کی باقیات جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔سیکریٹری زراعت پنجاب نے یہ بھی کہا ہے کہ غفلت برتنے والے افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

 

Leave A Comment

Advertisement