گلبرگ پولیس کی کارروائی، دوست کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، سیف سٹی کیمروں سمیت دیگر ذرائع سے ملزم کو والٹن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او گلبرگ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہناتھا کہ مقتول احسن سلیم بینک آف پنجاب گلبرگ میں مینجر تھا،جمعہ کی شام کو ملزم نے مقتول کو والٹن روڈ پر کال کر کے بلایا، ملزم مقتول کو بہانے سے اغواء کر کے والٹن روڈ پر واقع گھر میں لے گیا۔ملزم اور مقتول کے درمیان پیسوں کے عوض جھگڑا ہوا ،جس پر ملزم نے فائر کرکے قتل کیا،ملزم عبداللہ نے لاش ہربنس پورہ کے قریب نہر میں پھینک دی تھی،ملزم عبداللہ شاہد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement