لاہور : ایل پی جی کی 300روپے فی کلو تک فروخت
ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا گیا، اوگرا اپنی ہی مقرر کردہ قیمتوں پر عمل درآمد کرانے میں مسلسل ناکام ہے۔ لاہور میں ایل پی جی 280 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی ہے جبکہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے مقرر کی گئی ہے۔شہر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب ہی نہیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری اور چھوٹے دکاندار پریشان ہوگئے۔ ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز اپنی من چاہی قیمت وصول کر رہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ کو روکنے والا کوئی نہیں، ہر سال اسی طرح بلیک مارکیٹنگ سے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے۔اوگرا اور دیگر اداروں کی جانب بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں کے بجائے چھوٹے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 400 روپے تک خودساختہ اضافہ کیا گیا ہے
Leave A Comment