سبزہ زار :ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے دو خواتین کو گولیاں مار دیں
سبزہ زار کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 2 خواتین کو زخمی کر دیا۔ سبزہ زار کے علاقے میں دوران واردات ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 خواتین زخمی ہو گئیں ۔پولیس کے مطابق زخمی خواتین سائرہ اور آمنہ کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا ۔زخمی خواتین کو گولی ٹانگ پر لگی ہے اور حالت خطرے سے باہر ہے۔پولیس کے مطابق پی بلاک سبزہ زار ڈاکو خواتین سے پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوئے۔پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے جلد ملزمان کو تلاش کر لیا جائے گا۔
Leave A Comment