تازہ ترین

محکمہ موسمیات نے ملک میں کل شام سے 16 نومبر تک بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات نےملک کےبالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کاسلسلہ کل شام سےداخل ہونےکاامکان ظاہر کیا ہے۔

چترال،دیر، سوات،شانگلہ، بٹ گرام اور ملحقہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، مانسہرہ،ایبٹ آباد اور ہری پورسمیت ہزارہ کےبالائی علاقوں میں بارش کاامکان ہے۔

کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش اورپہاڑوں پربرفباری ہوگی،اسلام آباد،راولپنڈی،اٹک،چکوال،تلہ گنگ،جہلم میں بھی بارش متوقع ہے۔

جبکہ فیصل آباد،گوجرانوالہ،لاہور،خوشاب اورسرگودھامیں بھی بارش کاامکان ہے۔کوئٹہ،ژوب،بارکھان،موسیٰ خیل میں بادل برسیں گے،بھکر،لیہ،ڈیرہ غازی خان میں بھی گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے،محکمہ موسمیات نے بارشوں کاسلسلہ کل شام سے16نومبرکی صبح تک جاری رہنےکی پیشگوئی کی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement