تازہ ترین

9 مئی مقدمات میں نامزد شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد و دیگر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردی گئیں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کیخلاف نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات کی کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔عدالت نے شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو چالان کی کاپیاں تقسیم کردیں جبکہ تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت دو مقدمات میں ملزمان کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔بعدازاں عدالت نے ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

Leave A Comment

Advertisement