وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مجھے لاہور میں تحریک انصاف کا ایک بھی انقلابی نظر نہیں آیا، تحریک انصاف کی لاہور کی قیادت بھی غائب ہے۔عظمیٰ بخاری نے لاہور کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، شملہ پہاڑی، حاجی کیمپ، ریلوےاسٹیشن، لاری اڈہ، مینار پاکستان اور آزادی فلائی اوور کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے اندرون شہر، مال روڈ، جی پی او چوک، چیئرنگ کراس چوک کے دورے کیے اور لاہور میں ٹریفک کی روانگی اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے فتنے اور فتنہ پارٹی کو مسترد کر دیا ہے، لاہور میں تمام شاہراہیں اور بیشتر جگہوں پر مارکیٹیں کھلی ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement