4 پتنگ باز گرفتار
ڈولفن نے کائٹ فلائنگ کیخلاف سپیشل کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ساندہ، فیکٹری ایریا، شادباغ سے پتنگ بازی کرنیوالے 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ 4افراد کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا،چاروں افراد سر عام گلی محلوں،چھتوں پر پتنگ بازی کررہے تھے،ان کے قبضہ سے درجنوں پتنگیں، ڈور برآمد کیں ۔عمران، عبدالله متفرق جرائم میں بھی سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں، گرفتار پتنگ باز عمران، اکرام، عبدالله، فیاض تھانہ ساندہ، فیکٹری ایریا، شادباغ کے حوالے کردیے ۔
ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کائٹ فلائنگ کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
Leave A Comment