تازہ ترین

پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ دسمبر میں ملک بھر کی تمام کسان تنظیمیں احتجاج کریں گی مگر ہمارا احتجاج کسی سیاسی پارٹی کے احتجاج کا حصہ نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ ملک میں زراعت معیشت میں بہتری کا واحد ذریعہ ہے لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیحات میں زراعت نہیں ہے۔خالد محمود کھوکھر کا کہنا تھا کہ رواں برس گندم کی کاشت 30 فی صد تک کم ہونے جا رہی ہے، گزشتہ سال گندم کی قیمت نا ملنے پر زراعت کی گروتھ مائنس پر گئی۔ 

Leave A Comment

Advertisement