لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار، بیماریاں پھیلنے لگیں
لاہور میں اسموگ کی شدت برقرار ہے جس کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں۔ شہر کے صرف گلاب دیوی اسپتال میں ناک، کان، گلے، آنکھ اور سینے کے مریضوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا ہے۔لاہور گزشتہ کئی دنوں سے اسموگ کی لپیٹ میں ہے۔ اس وجہ سے ناک، کان، گلے، آنکھوں اور چیسٹ کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔اگر صرف گلاب دیوی اسپتال کی بات کریں تو یہاں مریضوں کی لائنیں لگ گئی ہیں۔ ایم ایس گلاب دیوی اسپتال کے مطابق گزشتہ سال اکتوبر میں اسموگ سے 14 ہزار مریض اسپتال آئے رواں سال یہ تعداد تیس ہزار سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔اسپتال میں زیر علاج مریضوں کا کہنا ہے کہ اسموگ کے دوران بہت احتیاط کی ضرورت ہے۔ لاپرواہی مت کریں اور ماسک ضرور پہننا چاہیے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک شہر کی فضا صاف نہیں ہوتی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا خدشہ ہے۔
Leave A Comment