تازہ ترین

پنجاب پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا کو پولیس مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا۔حسن ابدال میں پنجاب پولیس سے مقابلے میں مبینہ اغوا کار گاڑی اور مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ہے، جو بانی پی ٹی آئی کے وکیل بھی ہیں۔ پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا، جس میں اغوا کار گینگ ایک مغوی کو لے جارہا تھا۔ گاڑی میں سوار اغواکاروں نے پولیس پر اندھادھند فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ پر وہ مغوی اور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔اٹک پولیس کے مطابق مغوی انتظار پنجوتھا کو بخیریت تحویل میں لے لیا ہے۔

مجھے 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا گیا، انتظار پنجوتھا

بازیاب ہونے والے بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ انھیں دو کروڑ روپے تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا۔ بازیابی کے بعد بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 اکتوبر کو اسلام آباد سے اٹھایا گیا تھا، انہیں بہت مارا گیا۔انتظار پنجوتھا کا کہنا تھا کہ اغوا کار پشتو میں بات کرتے تھے اس لیے سمجھ نہیں آتی تھی کیا بات کررہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اغواکار تین چار گھنٹے سے سفر کرارہے تھے، کہاں سے یہاں تک لائے اسکا علم نہیں، ملزمان نے ہفتے کی شام تک باندھ کے رکھا ہوا تھا۔انتظار پنجوتھا کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement