لاہور: اداکارہ نرگس پر شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کا مبینہ تشدد
معروف اداکارہ نرگس پر تشدد کا مقدمہ ان کے خاوند انسپکٹر ماجد بشیر کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ تھانہ ڈیفنس سی میں درج ہوا، جس میں نرگس نے اپنے شوہر پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق، نرگس نے بتایا کہ آج صبح نماز فجر کے بعد ان کا خاوند ماجد بشیر گھر آیا اور بھاری رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک خاتون مریم کو گھر لانا چاہتا ہے۔ نرگس کے انکار پر ان کے درمیان جھگڑا شروع ہو گیا۔ ایف آئی آر میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ ماجد بشیر نے ان کے بھانجے عمر فاروق کے سامنے پستول نکال کر نرگس کے چہرے پر بٹ مارنا شروع کر دیا۔
نرگس نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں زمین پر گرا کر ان کی پسلیوں اور پیٹ پر ٹھڈے مارے۔ ایف آئی آر میں یہ بھی بیان کیا گیا کہ ماجد بشیر پہلے بھی نرگس سے کروڑوں روپے لے چکا ہے اور اب برکی کے علاقے میں ان کی 9 کنال زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔اداکارہ نرگس نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے اور انسپکٹر ماجد بشیر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کا میڈیکل کروایا جائے اور ان کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔
Leave A Comment