تازہ ترین

لاہورمیں 2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 36 روپے کی کمی ہو گئی جبکہ  انڈے کی قیمت  میں مزید  بڑھ گئی۔ گزشتہ چار دنوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 44 روپے فی کلو کی کمی ہو گئی ہے، مرغی کا گوشت آج بھی 18 روپے فی کلو سستا ہوا۔سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 533 روپے ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔دو دن میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 25 روپے کی کمی ہوئی ہے، گزشتہ روز 13 روپے کی کمی ہوئی جبکہ آج فی کلو قیمت میں 12 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے۔ زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 368 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 354 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

 فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 316 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement