تازہ ترین

ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی آئی ہے، جو اب 15.15 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.22 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 51 بنیادی اشیاء میں سے 13 کی قیمتیں بڑھیں، 10 کی قیمتیں کم ہوئیں، جبکہ 28 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔آلو کی قیمت 3.33 فیصد، لہسن کی 2.97 فیصد، دال مونگ کی 2.84 فیصد، اور انڈوں کی 2.02 فیصد بڑھی۔ دوسری طرف، زندہ مرغی کی قیمت میں 7.12 فیصد، پیاز میں 5.07 فیصد اور آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 1.16 فیصد کمی ہوئی۔ دال ماش، چینی اور چنے کی دال بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement