تازہ ترین

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری آ رہی ہے، میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج کی فراہمی پر مرکوز ہے۔کلینک آن ویلز صوبے کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں جانے کیلئے تیار ہیں۔پنجاب حکومت نے شعبہ صحت میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کلینک آن ویلز کے دوسرے مرحلے کا افتتاح کر دیا۔افتتاح کے موقع پر انہوں نے کلینک آن ویلز منصوبے کا معائنہ کیا اور ڈاکٹرز کو نئی گاڑیوں کی چابیاں دیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میری ساری توجہ لوگوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔کینسر، ہیپاٹائٹس اور دل کے مریضوں کو ادویات گھروں تک پہنچائی جا رہی ہیں، یہ کلینکس اب پنجاب کے تمام اضلاع اور اربن ایریاز میں دستیاب ہوں گے۔

 

Leave A Comment

Advertisement