تازہ ترین

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی، وہ برج ٹاؤن میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے قبل کیپ کھو بیٹھے۔سیریز سے قبل کیریبیئن ہم منصب روسٹن چیس کے ہمراہ ٹرافی فوٹوشوٹ کے موقع پر انہوں نے نئی بیگی گرین پہن رکھی تھی، میچ شروع ہوا تو ان کے سر پر 2011 میں ملنے والی پرانی کیپ موجود تھی۔کمنز نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہوں نے جو کیپ ایک دن قبل پہن رکھی تھی وہ گم ہوگئی اور آخری اطلاعات تک انھیں کیپ واپس نہیں ملی تھی۔

اس سے قبل گذشتہ برس نیو ایئر ٹیسٹ سے قبل سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی بھی کیپ گم ہوگئی تھی، جس پر ملک بھر میں تلاش شروع کی گئی تھی مگر بعد ازاں وہ ان کے ہی سامان سے برآمد ہوئی تھی۔

 

Leave A Comment

Advertisement