انگلینڈ میں 426 رنز کے تعاقب میں ٹیم 2 رنز پر آؤٹ
انگلینڈ کا کلب میچ انٹرنیشنل نیوز کی ہیڈ لائنز بن گیا، کلب میچ میں ٹیم 426 رنز کے تعاقب میں صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔انگلینڈمیںمڈل سیکس لیگ کے تیسرے درجے کی ڈویژن میںکھیلے گئے کلب میچ میں رچمینڈ الیون نےٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا، حریف نارتھ لندن کلب نے 45 اوررز میں 426 رنزبنائے ،اس کے بعد رچمینڈ الیون صرف دو رن بنا کر آؤٹ ہوئی اور 424 رنز سے ہارگئی۔مڈل سیکس لیگ کے تیسرے درجے کی ڈویژن میں کھیلتے ہوئے ان کی ٹیم نے 45 اوورز میں 426 رنز بنائے اور پھر رچمینڈ الیون کو 34 گیندوں میں صرف دو رنز پرباہر کر دیا۔اب اس کے بعد بھی کھلاڑی پریشان تھے۔ کیونکہ دو میں سے ایک رن وائیڈ بال کا تھا۔ دوسرا سلپ میں ایک کیچ کے ڈراپ کے نتیجے میں بنا تھا۔
Leave A Comment