چین: آتشبازی کی فیکٹری میں دھماکا، 9 افراد ہلاک
چین کے وسطی صوبے ہونان میں آتشبازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے۔چانگدے کے قریب ہونے والے فیکٹری دھماکے میں 26 افراد کے زخمی جبکہ 2 افراد لاپتہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔صوبے ہونان کے شہر چانگڈے میں فیکٹری میں دھماکا گزشتہ روز ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ متاثرہ فیکٹری پہاڑی علاقے میں واقع ہے، جہاں پانی کا بڑا ذریعہ موجود نہیں، جس سے آگ بجھانے میں دشواری پیش آ رہی ہے۔
Leave A Comment