سابق انگلش فاسٹ باؤلر انتقال کر گئے
انگلینڈ کے سابق فاسٹ باؤلر اور گلوچیسٹر شائر کے معروف کرکٹر ڈیوڈ سڈ لارنس 61 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔لارنس کے اہلخانہ نے برطانیہ کی نیوز ایجنسی کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ یہ انتہائی افسوس کے ساتھ ہم اطلاع دیتے ہیں کہ ڈیو لارنس موٹر نیورون بیماری کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔
خیال رہے کہ تقریباً ایک سال قبل انکشاف ہوا تھا کہ لارنس ایک لاعلاج اعصابی بیماری موٹر نیورون ڈیزیز کا شکار ہو چکے ہیں جو آہستہ آہستہ انسان کے اعصابی نظام کو نقصان پہنچاتی ہے۔ لارنس نے 1988 سے 1992 کے درمیان انگلینڈ کے لیے 5 ٹیسٹ میچز کھیلے اور 18 وکٹیں حاصل کیں،وہ انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے پہلے برطانوی نژاد سیاہ فام کرکٹر تھے۔
Leave A Comment