تازہ ترین

اوکاڑہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بھانجی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تاہم ملزم کو فرار کے بعد آلہ قتل سمیت دیپال پور سے گرفتار کرلیا گیا۔ اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں کھرل کلاں کا رہاہشی جعفر اپنی بہن شمائلہ بی بی اور بھانجی سدرہ بی بی کو گزشتہ روز لاہور سے لے کر گاؤں آیا اور بہن سے تلخ کلامی کرتے ہوئے جعفر نے فائرنگ کر کے بہن شماہلہ اور بھانجی سدرہ کی کو قتل کردیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیں جبکہ پولیس نے چھاپہ مار کر فرار ہونے والے ملزم کو دیپال پور سے گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق شمائلہ اور اس کی بیٹی سدرہ لاہور میں گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھیں۔مزمل نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس نے بہن اور بھانجی کو نازیبا ویڈیو بنانے پر قتل کیا، پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردیں۔

Leave A Comment

Advertisement