تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے ایران اور اسرائیل کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔ایران اسرائیل تنازع پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئتریس نے کہا کہ ایران بار بار کہہ چکا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنا رہا ہے، کشیدگی کا حل صرف سفارت کاری میں ہے، غزہ میں بھی صورت حال تشویش ناک ہے۔ سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئتریس نے کہا کہ سلامتی کونسل سے آج امن کا واضح پیغام جانا چاہیے، ایران اسرائیل تنازع مزید بڑھا تو پھر کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گا۔

Leave A Comment

Advertisement