بالی ووڈ فلم ’’سن آف سردار2‘‘ کا فرسٹ لک جاری
بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے اداکار اجے دیوگن نے اپنے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے اپنی فلم ’’سن آف سردار2‘‘ کا فرسٹ لک جاری کردیا ، جس میں اجے دیوگن کو سردار کے کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ ایکس پر فلم کا فرسٹ لک جاری کرتے ہوئے اجے دیوگن نے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’دی رٹرن آف دی سردار‘‘۔
اجے دیوگن کے مداحوں میں سے زیادہ تر اس پوسٹر سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دیگر نے سیکوئل میں ہمیش رشمیا کو یاد کیا جن کی جگہ جانی فلم ’’سن آف سردار2‘‘میں میوزک ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ فلم’’سن آف سردار 2‘‘ میں اجے دیوگن اور مرنال ٹھاکر نے کلیدی کردار نبھائیں ہیں۔ یہ2012 کی فلم ’’سن آف سردار‘‘ کا سیکوئل ہے جس میں اجے دیوگن، سنجے دت، سوناکشی سنہا اور دیگر نے کلیدی کردار ادا کئے تھے۔ یہ فلم 25جولائی 2025 کو سنیماگھروں میں ریلیز ہوگی۔
Leave A Comment