تازہ ترین

ایران نے بھارتی شہریوں کیلئے ویزا فری انٹری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایران اور بھارت کے درمیان سفری ضوابط میں اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ ایران نے بھارتی شہریوں کے لیے ایک طرفہ ویزا فری انٹری بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کی جانب سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں بھارتی شہریوں کو ملازمت کے جھوٹے وعدوں یا دیگر ممالک تک پہنچانے کے بہانے ایران بلایا گیا۔ ایران پہنچنے پر کئی افراد کو اغوا کر کے تاوان کا مطالبہ کیا گیا۔

اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی حکومت نے ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے 22 نومبر سے عام بھارتی پاسپورٹ رکھنے والے مسافروں کے لیے ویزا فری سہولت معطل کر دی ہے۔ ایرانی حکومت کا یہ اقدام مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی جانب سے اس سہولت کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اب 22 نومبر سے بھارت کے عام پاسپورٹ ہولڈرز کو ایران میں داخلے یا ایران سے تیسرے ملک جانے کے لیے ویزا حاصل کرنا ضروری ہو گا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement