وہاڑی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
تھانہ صدر کی حدود پاکپتن کینال پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔سی سی ڈی حکام کے مطابق چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، موٹر سائیکل سوار 2افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔زخمی ملزم کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں۔
Leave A Comment