بینکوں سے قرض لیکر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
بینکوں سے قرض لیکر گاڑیاں خریدنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھنے لگا، اسٹیٹ بینک نے بینکوں سے گاڑیوں کیلئے قرض لینے کی رپورٹ جاری کردی۔ ایک سال میں شرح سود میں گیارہ فیصد کمی کے بعد بینکوں سے گاڑیوں کے لئے قرض لینے میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ بینکوں سے گاڑیوں کیلئے قرض لینے میں ماہانہ 3.5 فیصد اور سالانہ 33.7 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق اکتوبر 25 میں بینکوں سے گاڑیوں کے لئے قرضے 315 ارب روپے لئےگئے،اکتوبر 2024 میں بینکوں سے گاڑیوں کے لئے 236 ارب روپے قرض لیا گیا تھا۔
معاشی ماہرین نے کہا کہ بینکوں سے قرض ملنے کی وجہ سے گاڑیوں کی فروخت میں بھی مسلسل بہتری ہورہی ہے ،گاڑیوں کی فروخت بڑھنے سے حکومت کو بھی ٹیکس وصولی بڑھ رہی ہے۔




































































































































































































































































































Leave A Comment