ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک اشتہاری ہلاک، دوسرا فرار
ننکانہ صاحب میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہوگیا۔ تھانہ فیض آباد کی حدود میں دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے روکنے پر پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، ہلاک ملزم کی شناخت غلام مصطفیٰ عرف مصطی کے نام سے ہوئی ہے جس سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔ ہلاک ملزم ڈکیتی اور رابری سمیت 36 مقدمات کا ریکارڈ یافتہ اور اشتہاری مجرم تھا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ فرار ہونیوالے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، ہلاک ملزم کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔






Leave A Comment