جو چیزیں مہنگی فروخت کرے اس کی دکان کو سیل کر دیں: مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایت جاری کی ہے کہ رمضان المبارک میں جو دکاندار چیزیں مہنگی فروخت کرے گا اس کی دکاندار کو تین دل کے لیے سیل کر دیں۔سختی سے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ جس نے رمضان قیمتیں بڑھائیں خاص کر آٹے، چینی، سبزیوں اور دیگر اشیائے ضرورت کی قیمتیں بڑھائیں، اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ پھر چائے وہ تھوک فروش ہو یا پھر ریٹیلر ہو اس کے خلاف کریک ڈاؤن ہو گا۔ میں نے آئی جی پنجاب، ضلعی انتظامیہ، محکمہ فوڈ اور پرائس کنٹرول کو بھی ہدایات جاری کر دی ہے۔ جہاں پر بھی چیزیں مہنگی فروخت کی گئیں وہاں پر سخت کریک ڈاؤن ہو گا۔
پیرا فورس کو بھی ہدایات جاری کر دی ہے کہ پیرا رمضان المبارک پرائس کنٹرول آپریشن کو بخوبی کرے گی۔ پیرا فورس پورے صوبے میں یہ آپریشن کرے گی۔ پیرا رمضان المبارک میں باقی تمام کام چھوڑ کر اسی پر فوکس کرے گی۔جس دکاندار نے بھی چیزیں مہنگی فروخت کی اس کی دکان کو تین دن کے لیے سیل کر دیا جائے۔ پیرا فورس کی ذمہ آج سے ہی شروع ہوتی ہے کیونکہ کچھ لوگوں کو رمضان کی آمد سے قبل ہی قیمتیں بڑھانے کی عادت ہوتی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے عوام سے اپیل کی کہ کوئی بھی دکاندار اگر چیزیں مہنگی فروخت کرے تو حکومت کو اطلاع دیں، ہیلپ لائن نمبرز اور ایپس کے ذریعے حکومت کو رپورٹ کریں۔















































































































































































































































































































































































































































Leave A Comment