شمالی وزیرستان:مدرسے کے قریب دھماکا،2 بچے جاں بحق
شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں ایک مدرسے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے سے 2بچے جاں بحق اور5بچیوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔مقامی پولیس اور انتظامیہ کے افسران نے بتایا ہے کہ میر علی کے قریب عیسوڑی دیہات میں اس وقت دھماکاہوا ہے جب بچے وہاں کھیل رہے تھے۔ عیسوڑی کے مقام پر بچے کھیل رہے تھے جہاں انھیں بارودی مواد کا گولہ ملا جس سے دھماکا ہوا ہے۔میر علی کے تحصیل ہیڈ کوارٹراسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نے بتایا ہے کہ ان کے اسپتال میں ایک بچہ مردہ حالت میں لایا گیا جبکہ 16 زخمی تھے جن میں 5 بچیاں بھی تھیں۔ان میں بیشتر کی عمریں8 سال سے 12 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک تھی جنھیں خلیفہ گل نوا ٹیچنگ اسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے۔
بنوں میں ہسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ کل 8زخمی بنوں ہسپتال لائے گئے ہیں جن میں ایک بچہ شدید زخمی ہونے کی وجہ سے دم توڑ گیا ہے۔ بیشتر زخمیوں کو زیادہ چوٹیں نہیں آئی تھیں اس لیے انھیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا تھا۔
میر علی سے مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ علاقے میں کشیدہ حالات کی وجہ سے باقی تمام زخمی بھی بنوں چلے گئے ہیں۔ میر علی میں آئے روز کے حملوں اور دھماکوں کی وجہ سے لوگ محفوظ علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں۔










Leave A Comment