لاہور کا وینیو اور لاہور کی ٹیم ہم پر بھاری رہی ، شاداب خان
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ لاہور کا وینیو اور لاہور کی ٹیم ہم پر بھاری رہی۔لاہور میں شاداب خان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہم پانچ میچز ہارے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ کمبی نیشن اچھا بن گیا تھا لیکن ہم نے غلطیاں کیں۔ آخری دو میچز میں اس طرح نہیں کھیلے جیسا ہمیں کھیلنا چاہیے تھا۔ جب 200 رنز کا تعاقب کر رہے ہوں تو مسئلہ ہو جاتا ہے۔ کوشال پریرا کے خلاف ہم پلان کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے۔
Leave A Comment