تازہ ترین

پاکستان سپر لیگ 2025 کے میچ میں پشاور زلمی کے خلاف اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 14رنز بنا لیے ہیں ۔پہلی وکٹ اندریس گوئیس کی گری جو بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے۔اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شاداب خان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار نظر آ رہی ہے، اسی لیے پہلے رنز بورڈ پر لگانا چاہتے ہیں۔ دوسری جانب بابر اعظم نے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو بھی پہلے فیلڈنگ کا ہی فیصلہ کرتے۔

 اسلام آباد یونائیٹڈ نے آج کے میچ میں متوازن ٹیم میدان میں اتاری ہے جس میں جارح مزاج بلے باز اور تجربہ کار آل راؤنڈرز شامل ہیں۔انڈریز گوس، صا حبز ادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، نسیم شاہ، بین ڈورشوئیس شامل ہیں۔

 پشاور زلمی کی قیادت ایک بار پھر تجربہ کار بلے باز بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے، جبکہ سائم ایوب، محمد حارث اور ٹام کوہلر کیڈمور جیسے جارحانہ بیٹرز ٹیم میں شامل ہیں۔بابر اعظم (کپتان)، سائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مفت، علی رضاٹیم میں شامل ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement