پی ایس ایل فائنل آج، ہم پلہ ٹیمیں مدمقابل، سخت مقابلہ متوقع
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا فائنل دو بار کی چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019ء کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان آج کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیمیں پی ایس ایل میں اب تک کتنی بار آمنے سامنے آچکی ہیں اور ان میچز کے نتائج کیا رہے؟
پی ایس ایل کا فائنل سیزن کی 2 بہترین ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان ہوگا، رواں سیزن میں دونوں ٹیمیں دو بار آمنے سامنے آئیں۔پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے 79 رنز سے فتح اپنے نام کی تو دوسرا میچ بارش کے باعث منسوخ ہوگیا۔مجموعی طور پر دونوں ٹیموں کے درمیان پاکستان سپر لیگ میں 19 میچز کھیلے گئے، اس میں9 بار لاہور قلندرز اور 9 ہی بار کوئٹہ گلیڈی ائیٹرز فاتح رہی، ایک میچ بے نتیجہ رہا۔لاہور قلندرز دو بار ایچ بی ایل پی ایس ایل کا اعزاز حاصل کرچکی ہے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 2019 میں ٹائٹل جیتا تھا۔اعداد شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ٹیمیں ہم پلہ ہیں اور کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، میچ آج شام ساڑھے سات بجے شروع ہوگا۔
Leave A Comment