ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے وینیو کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء کے فائنل کے وینیو کا اعلان کر دیا۔ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں 24 دنوں میں 33 میچز کھیلیں گی۔ٹورنامنٹ 12 جون سے شروع ہو گا، 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، میچز کے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، ایونٹ کے لیے 8 ٹیموں کی پہلے ہی جگہ پکی ہے جبکہ 4 ٹیمیں کوالیفائر راؤنڈ سے آئیں گی۔آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 6 مزید وینیوز کا بھی اعلان کر دیا ہے، وینیوز میں اولڈ ٹریفورڈ کرکٹ گراؤنڈ، ہیڈنگلے، ایجبسٹن، ہیمپشائر، اوول اور بریسٹول شامل ہیں۔
Leave A Comment