لاہور قلندرز ، اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے دوسرے ایلیمنیٹر میں لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔لاہور میں کھیلے گئے اس اہم میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔ کوشل پریرا نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد نعیم نے 50 اور عبداللہ شفیق نے 25 رنز کا اضافہ کیا۔ فخر زمان صرف 12 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ مکمل طور پر ناکام رہی۔ 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم صرف 107 رنز پر 16ویں اوور میں ڈھیر ہوگئی۔ سلمان علی آغاز نے 33 اور کپتان شاداب خان نے 26 رنز اسکور کیے، لیکن باقی کھلاڑی ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہو سکے۔لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین آفریدی، سلمان مرزا اور رشاد حسین نے تین تین جبکہ ٹمل ملز نے دو اور سلمان ارشاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قلندرز کی اس شاندار فتح کے ساتھ ہی وہ پی ایس ایل 10 کے فائنل میں پہنچ گئی ہے، جہاں اتوار کو اس کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے ہوگا۔
Leave A Comment