بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، کوشش ہوتی ہے کم رنز دیں، حارث رؤف
پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ بیٹرز ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، باؤلرز کی کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم رنز دیں۔لاہور میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں اب 200 رنز پار اسکور ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو دستیاب کھلاڑی ہوتے ہیں انہیں ہی پارٹنر سمجھتے ہیں، شاہین اور نسیم کے ساتھ کافی کرکٹ کھیلی ہے، حسن علی کے ساتھ اب کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ان سے سیکھ رہا ہوں۔ہمیں صورتحال کے مطابق پلان دیا جارہا ہے، چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بہتر کررہے ہیں ان کا ہی فائدہ ہوتا ہے۔ ہمارے پاس بولنگ کے بہت آپشن ہیں، دنیا بھر میں بہترین باؤلرز کو روٹیشن پالیسی کے تحت کھلایا جاتا یے۔ ہمارے پاس بینچ اسٹرنتھ نہیں تھی ہمیں مسلسل کھیلنا پڑا، اب مستقبل میں روٹیشن پالیسی اپنائی جاسکتی ہے۔ مینجمنٹ، کوچ اور کپتان تبدیل ہوتے رہے ہیں اس سے ٹیم ڈسٹرب ہوتی ہے، پھر اس طرح کے ہی ریزلٹ آتے ہیں۔ جو مینجمنٹ اور ٹیم بناتے ہیں وہ لانگ ٹرم کا پلان ہوتا ہے، کوئی چھ مہینے کا پلان کرکے نہیں آتا، تین چار سال میں ورلڈکپ اور مختلف سیریز آرہی ہیں، اسے نظر میں رکھ کر ٹیم بناتے ہیں۔اب نئی مینجمنٹ ہے، سلمان علی آغا سپورٹ کررہے ہیں، ریزلٹ اچھے آئیں گے، آنے والے دنوں میں یہ ٹیم کھیلتی ہوئی دکھائی دے گی۔
Leave A Comment