پی ایس ایل، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کا ٹاس ہوگیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے 23 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئٹہ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ اسلام آباد کی ٹیم پانچ تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔پی ایس ایل کے حالیہ سیزن کے پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر ہے۔ اسلام آباد کی ٹیم سات میں سے پانچ میچز میں کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ سعود شکیل کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سات میں سے چار میچز میں فتح حاصل کی ہے۔