پی ایس ایل 10: کراچی کنگز کے ہاتھوں شکست کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر
سیزن 10 کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی، جس کے بعد ملتان سلطانز پلے آف سے باہر ہوگئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیمز ونس کی بہترین بلے بازی کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 17 ویں اوورز میں 117 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔