پاک بنگلادیش پہلا ٹی20؛ پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف
پاک بنگلادیش کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر201 رنز اسکور کیے۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کھیلا جا رہا ہے، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان نے بنگلادیش کو جیت کیلئے 202 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر201 رنز اسکور کیے۔ کپتان سلمان آغا نے 34 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاداب نے 48 ، حسن نے 44، اور محمد حارث نے 31 رنز بنائے۔