دوسرا ون ڈے، نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف
دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 293 رنز کا ہدف دے دیا۔ہیملٹن میں کھیلے جارہے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مچل ہی کے 99 رنز کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 292 رنز بنائے۔پاکستانی بالرز نے اننگ کی شروعات میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے کیوی بیٹرز کو جارحانہ کھیل کھیلنے سے روکے رکھا۔نیوزی لینڈ کے اوپنر رائس ماریو 18 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے، انہیں محمد وسیم نے آوٹ کیا، ان کے ساتھ آئے نک کیلی کو حارث رؤف نے پویلین کی راہ دکھائی، نک کیلی نے 31 رنز بنائے۔اسی طرح ہنری نکولس 22، ڈیرل مچل 18، کپتان مائیکل بریسویل نے 17 اور محمد عباس نے 41 رنز کی اننگ کھیلی۔ ناتھن اسمتھ 8 اور بین سیئرز 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ساتوین نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے مچل ہی نے نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کو سہارا دیتے ہوئے 78 بالز پر 99 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔ ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم اور سفیان مقیم نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عاکف جاوید اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستانی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں، عثمان خان، محمد علی، عرفان نیازی اور نسیم شاہ کو پلینگ الیون میں شامل نہیں کیا گیا۔امام الحق، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سفیان مقیم پاکستان کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔اسی طرح نیوزی لینڈ کے اہم بیٹر مارک چیپمین ہیم اسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔واضح رہے کہ ہفتے کے روز کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ون ڈے میچز کی سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
Crunt score card : pak 32/5
Leave A Comment