
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ انجری کا شکار ہوگئے۔
لارڈز کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے دوران کیچ تھامنے کی کوشش میں اسٹیو اسمتھ کو انجری کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث انہیں فوری طور اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یہ واقعہ جنوبی افریقا کی دوسری اننگز کے 20ویں اوور میں پیش آیا جب مچل اسٹارک جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باوما کی وکٹ لینے کے قریب پہنچے، انکے بیٹ سے ایج نکلا تاہم سلپ میں کھڑے اسمتھ گیند پر لپکے تاہم وہ کیچ تھامنے میں کامیاب نہ ہوسکے۔اس دوران اسٹیو اسمتھ کو انگلی پر چوٹ آئی، جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور درد کے باعث انہیں میدان بدر ہونا پڑا۔آسٹریلوی کرکٹر طبی امداد اور اسکین کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جس کے بعد انکی انجری کی نوعیت کا اندازہ کیا جاسکے گا۔
Leave A Comment