نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی
نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ کیلئے پاکستانی ٹیم ہملٹن پہنچ گئی۔ قومی ٹیم نیپئر سے ہملٹن پہنچی جہاں کھلاڑی آج مکمل آرام کریں گے جبکہ پاکستان ٹیم کل (بروز پیر) کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے پریکٹس کرے گی۔پاک نیوزی لینڈ ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو کھیلا جائے گا، میزبان بلیک کیپس کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی تھی۔
Leave A Comment