تازہ ترین

دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی پوری ٹیم کیچ آؤٹ ہوئی۔آج ہیملٹن میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کُن برتری حاصل کرلی۔ میچ میں پاکستان کے 7 بیٹرز ڈبل فیگر اسکور میں بھی داخل نہ ہوسکے اور میچ میں پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی کیچ آؤٹ ہو گئے۔میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 73 رنز فہیم اشرف نے بنائے جبکہ نسیم شاہ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سیریز کا آخری میچ 5 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement