پی سی بی : قومی سلیکشن کمیٹی میں ردو بدل کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی میں ردو بدل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے اور کم از کم تین سلیکٹرز تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔ ایسے سلیکٹرز کو لانے کی بات ہو رہی ہے جو ہاں میں ہاں ملانے کے بجائے ٹھوس دلائل کےساتھ نئے اور اہل کھلاڑیوں کو منتخب کریں، مستقبل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا انتخاب نئی سلیکشن کمیٹی کرےگی۔
عاقب جاوید کے علاوہ بقیہ سلیکٹرز کا بچنا مشکل ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے نام کے آگے لکیرکھینچ دی گئی ہے، انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں موقع دیا جاسکتا ہے۔ سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق اور اظہر علی فعال نہیں ہیں جب کہ علیم ڈاربھی جگہ برقرار نہیں رکھ سکیں گے۔بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں اسدشفیق اور اظہر علی، مائیک ہیسن کے ساتھ حتمی 16 رکنی ٹیم کے انتخاب میں شامل نہیں تھے۔ اسی دوران اچانک دو سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو اسلام آباد کے فائیو اسٹار ہوٹل میں سلیکشن کمیٹی میٹنگ میں مدعو کرکے رائے لی گئی تاہم وہ دونوں ٹیسٹ کرکٹرز مستقبل میں سلیکشن کمیٹی میں ہوں گے یا نہیں اس بارے میں صورتحال غیر یقینی ہے۔
Leave A Comment