تازہ ترین

میزبان نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ٹی 20 میں پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی 20 میچ ویلنگٹن ریجنل سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، میزبان نیوزی لینڈ کو سیریز میں تین ایک کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں فتح کیساتھ سیریز کا اختتام کرنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نئے لڑکوں کو موقع دینے کی کوشش کر رہے ہیں، کوشش ہو گی میچ میں فتح حاصل کریں اور پھر ون ڈے سیریز جیتیں۔ٹیم سے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، عرفان خان نیازی، خوشدل شاہ اور عباس آفریدی کو ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ قومی ٹیم میں عمیر بن یوسف، عثمان خان، جہانداد خان، سفیان مقیم اور محمد علی کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستانی سکواڈ
قومی سکواڈ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد حارث، حسن نواز، عمیر بن یوسف، عثمان خان، شاداب خان، عبدالصمد، جہانداد خان، حارث رؤف، سفیان مقیم اور محمد علی شامل ہیں۔

کیوی ٹیم

کیوی ٹیم کپتان مائیکل بریسویل، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، مچل ہے، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی، بین سیئرز اور ول اوورکے پر مشتمل ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement