آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں‘شاہد آفریدی نے شیکھردھون کو 'فنٹاسٹک ٹی' یاد دلادی
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راونڈر شاہد خان آفریدی نے سابق بھارتی بلے باز کو کے پوسٹ کی دلچسپ انداز میں جواب دے دیا ،سابق کپتان کی پوسٹ کے جواب سے سانپ بھی مر گیا اور لاٹھی بھی نہ ٹوٹی۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد جہاں سوشل میڈیا پر انڈیا اور پاکستان کے لوگ آمنے سامنے ہیں وہیں دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز بھی سرگرم ہیں،چند روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں انڈین فوج کو نالائق اور نکما قرار دیا تھا۔شاہد آفریدی نے پہلگام واقعے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ ’انڈیا میں پٹاخہ بھی پھٹ جاتا ہے تو الزام پاکستان پر لگتا ہے، آپ کی8 لاکھ فوج کشمیر میں موجود ہے اور اس کے باوجود یہ واقعہ پیش آیا جس کا مطلب ہے کہ آپ لوگ نکمے اور نالائق ہیں۔‘
انڈین میڈیا پر شاہد آفریدی کے اس بیان کی خبر نشر ہوئی تو انڈیا کے سابق کرکٹر شکھر دھون نے شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کی،شکھر دھون نے کہا ’کارگل میں ہرایا تھا، پہلے ہی اتنا گرے ہوئے ہو اور کتنا گرو گے،بغیر کسی وجہ کے بیان دینے سے اچھا ہے اپنے ملک کی ترقی پر توجہ دیں،منگل کے روز شاہد آفریدی نے شکھر دھون کی اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے لکھا ’چھوڑو جیت ہار کو، آؤ تمہیں چائے پلاتا ہوں شکھر۔‘
پاکستان ٹیم کے سابق کپتان کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین بھی جواب دیتے نظر آئے اور کہا کہ لالہ نے شکھر کر کلین بولڈ کر دیا ہے۔
Leave A Comment