پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: ٹی 20 سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 28 مئی سے یکم جون تک پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔شائقین کے لیے ٹکٹ 25 مئی سے صرف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں ٹکٹ اتوار سے ڈیوس روڈ اور گلبرگ لاہور میں واقع ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔شائقین کو گراؤنڈ میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے میچز کے لیے مناسب قیمتیں مقرر کی گئی ہیں۔
قذافی سٹیڈیم میں جنرل انکلوژرز (حنیف محمد، امتیاز احمد، انضمام الحق اور سعید احمد) کے ٹکٹ شائقین کے لیے 200 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
فرسٹ کلاس انکلوژرز (عبدالحفیظ کاردار، عبدالقادر، جاوید میانداد اور سرفراز نواز) 300 روپے میں دستیاب ہوں گےجبکہ پریمیم انکلوژرز (راجاس اور سعید انور) شائقین کے لیے 400 روپے میں دستیاب ہوں گے۔
Leave A Comment