تازہ ترین

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو 57 رنز سے شکست دے دی۔ پاکستان کی طرف سے  جیت کیلئے  دیے گئے 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔پاکستان کی طرف سے دیے گئے ہدف کے تعاقب میں ٹیل اینڈر  تنظیم حسن ثاقب نے 50 رنز سکور کیے۔ اوپنر تنزید حسن 33 اور مہدی حسن معراج 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کا باقی کوئی بھی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہوسکا۔ پاکستان کی طرف سے ابرار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حسن علی ، فہیم اشرف، حارث رؤف، شاداب خان، خوشدل شاہ اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

Leave A Comment

Advertisement